کملی والے تری شان عالی ہوئی |
ساری مخلوق تیری سوالی ہوئی |
مل گیا مجھ کو مانگا ترے در سے جو |
جب بھی آقا مری خستہ حالی ہوئی |
تیری آمد سے مکہ مکرم ہوا |
شان کعبہ جہاں میں نرالی ہوئی |
مل گیا اک حرم خاک بطحا تجھے |
مصطفی والی سے الله والی ہوئی |
جب سے لکھتا ہوں نعتیں نبی جی کی میں |
تب سے گھر میں بڑی خو شحالی ہوئی |
پیارے آقا نے کملی میں یوں دی پناہ |
جب بھی غم کی گھٹا سر پہ کالی ہوئی |
گیت گائیں نہ کیوں یا نبی ہم ترے |
بھردی جھولی مری جب بھی خالی ہوئی |
معلومات