راز شہؑ کے ماتم کا ہم نہیں بتائیں گے
نعمتِ عزا ہے کیا ہم نہیں بتائیں گے
مجلس و عزاداری، یہ بھی ایک وعدہ ہے
کس کا کس سے ہے وعدہ ہم نہیں بتائیں گے
مجلس بپا کرکے شاہؑ پر بکا کرکے
کیا سکون ہے ملتا ہم نہیں بتائیں گے
گفتگو ہوئی کس سے، اور نبیؐ نے کیا دیکھا
کون تھا پسِ پردہ ہم نہیں بتائیں گے
گر علیؑ نہیں ہوتے ہم تو مر گئے ہوتے
کون کہتا رہتا تھا ہم نہیں بتائیں گے
پوچھ لو مؤرخ سے، کیا ہوا تھا خیبر میں
کون کون تھا بھاگا ہم نہیں بتائیں گے
کون سورۂ بقرہ عمر بھر نہ رٹ پایا
کون غار میں رویا ہم نہیں بتائیں گے
چودہ صدیوں سے تم کو کیا نہیں جو بتلایا
اب تو بس یہی ہوگا ہم نہیں بتائیں گے
لفظ کیسے ملتے ہیں شعر کیسے ہوتے ہیں
کون ہے عطا کرتا ہم نہیں بتائیں گے

26