| سب ہیں اس شہر میں احسان جتانے والے |
| اٹھنے والے کو ہیں نیچے سے گرانے والے |
| زندگی سے نہیں مایوس مگر سوچ میں ہوں |
| خواب کیوں توڑٹے ہیں خواب دکھانے والے |
| مدتوں بعد ملا تو میں نے اس سے پوچھا |
| اب تو کیسا ہے مجھے چھوڑ کے جانے والے |
| میں تو ہارے ہوئے لشکر سے ہوں میرے دشمن |
| مجھ کو مرہم بھی لگا زخم لگانے والے |
| میں بھی غدار ہوں آواز اٹھانے والا |
| تو بھی غدار ہے بندوق اٹھانے والے |
معلومات