خدا عزوجل نے خوبصورت جہاں بنایا
ندی و نہریں وجود دیں، آشیاں بنایا
پہاڑ ایسے زمین پر، یوں دباؤ ڈالیں
بہت عجب کارساز کیسا سماں بنایا
پرند یہ مچھلیاں، نباتات اور حیواں
کشش بھرا سب حسیں، نہایت زیاں بنایا
چمن کلی پھول، کھیت کھلیاں، بہار بھادوں
نظام سارا بڑے اثر سے، رواں بنایا
افق پہ کتنی شدید تاروں کی جھلملاہٹ
فلک میں سیارے، کس طرح کہکشاں بنایا
ضرور ناصر یہاں تخیل طویل کر لے
وگرنہ حاصل کیا رہے بھی فلاں بنایا

0
205