اندیشہ ہائے فردا سے بے خوف و بے نیاز
مومن ہر اک محاذ پہ لڑتا ہے بے خطر
اقوامِ شرق و غرب کو ہے وجہِ ننگ و عار
خوں آشنا فضائیں فلسطینی بام و در
نیٹو نظامِ بربر و دہشت کا ہے امیں
غارت گرِ جہان ہے طاغوتی فتنہ گر
صیہونیت نواز ہے طرزِ نظامِ نو
یو ایس کے رعب و خوف سے یو این ہے بے اثر
ترک و عرب کا دھر میں بے معنی ہے وجود
یورپ کے اتحاد کو ایراں سے ہے خطر

1
18
تلمیحات و اشارات :

۱؀ حماس (Hamas) ۲؀ فلسطین (Palestine) ۳؀ مغربی فوجی اتحاد (NATO ) ٤؀ نیا عالمی قانون (New World Order) (US, امریکہ) vs (UN, اقوام متحدہ) اسرائیل کے حق میں (pro Israel) ٥؀ مشرق وسطی (Middle East) یورپی اتحاد (European Union)

0