یہ سمندر، یہ کنارا، یہ سمٹتے منظر |
ایک پل خواب کی صورت میں بکھرتے منظر |
دل کی گہرائی میں جو آگ بھڑکتی ہے کہیں |
ان کی تصویر ہیں شاید یہ سلگتے منظر |
رات خاموش تھی لیکن یہ ہوا بول اٹھی |
کچھ کہانی تھے زمیں کی یہ سسکتے منظر |
وقت کی موج میں گم ہوتے ہیں کتنے افکار |
زندگی ہیں یا ہیں لمحے یہ جھلستے منظر |
ہم نے آئینہِ افلاک میں دیکھا عامر |
ٹوٹ جاتے ہیں جہاں روز یہ بنتے منظر |
معلومات