ہندوستان کی تھی وہ کوئل، لتا بہن
روشن رہے گی یادوں کی مشعل، لتا بہن
آواز کی مٹھاس بھی رس گھولے گی یہاں
ہستی کو بھولنا بھی ہے مشکل، لتا بہن
رتبہ مقام جو رہا ممتاز و منفرد
حاصل نہ کر سکے کوئی منزل، لتا بہن
تابندہ اک ستارہ کی مانند تھی چمک
کردار پایا مثل تھا صیقل، لتا بہن
ممکن تلافی بھی نہیں ناصؔر خسارہ کی
سُونی ہے آپ کے بنا محفل، لتا بہن

0
43