ذروں کو مہر و مہ بنا یا آپؐ نے
بندوں کو اللہ سے ملایا آپؐ نے
روحانی وہ اسرار جو پردے میں تھے
ان سے بھی پردے کو ہٹا یا آپؐ نے
اب تک بھرا ہے جو دلوں میں ہم ار ے
ذوقِ یقیں بھی تو عطا کیا آپؐ نے
نا صرف قرآں ہی سکھا یا آپؐ نے
زندہ خدا کو بھی دکھا یا آپؐ نے
عورت کی عظمت کو بڑھایا آپؐ نے
حق سب یتیموں کو دلایا آپؐ نے
مفلس کو سینے سے لگایا آپؐ نے
اور روتے ہو ئوں کو ہنسایا آپؐ نے
مَظْہَر ہیں صِبْ غَتُ اللہ کے بھی آپؐ ہی
یہ عشق کرنا بھی سکھایا آپؐ نے
ہر شرک کو ملا دیا تھا مٹی میں
کعبہ سے ہر بت کو ہٹایا آپؐ نے
بنجر زمیں تھی جو عرب کی اس کو بھی
سر سبز ہاں گلشن بنایا آپؐ نے
جو سو رہے تھے غفلتوں کی وادی میں
ان غافلوں کو بھی جگایا آپؐ نے
اصحاب مال و زر سے ہو ئے بے پر وا
جب راز راحت کا بتایا آپؐ نے
آپؐ نے توڑا تھا فخر کا سر حسن
جاہل کو عالم بھی بنایا آپؐ نے

0
11