نیکی ہی کمائیں سب رمضان مبارک ہے
رمضان مبارک ہے رمضان مبارک ہے
ہروقت نمازی ہو ہر شب میں تراویح ہو
بے داری شبوں میں ہو روزہ بھی دنوں میں ہو
نیکی ہی کمائیں سب رمضان مبارک ہے
رمضان مبارک ہے رمضان مبارک ہے
اللہ کی عبادت بھی قرآں کی تلاوت بھی
خیرات وَ صدقہ بھی افطار کرا کے بھی
نیکی ہی کمائیں سب رمضان مبارک ہے
رمضان مبارک ہے رمضان مبارک ہے
اللہ کو منائیں سب رو رو کے منائیں سب
بس چھوڑ گناہوں کو اللہ کو منائیں سب
نیکی ہی کمائیں سب رمضان مبارک ہے
رمضان مبارک ہے رمضان مبارک ہے
ہاں رات ہو یا دن ہو نیکی ہی کا موسم ہے
رمضان کا ہر لمحہ نیکی ہی کا موسم ہے
نیکی ہی کمائیں سب رمضان مبارک ہے
رمضان مبارک ہے رمضان مبارک ہے
اللہ مُنَوَّرْ کو جنت ہی عطا کرنا
حالات سے ہر دم بس محفوظ خدا رکھنا
نیکی ہی کمائیں ہم رمضان مبارک ہے
رمضان مبارک ہے رمضان مبارک ہے

12