| يُوصِيكُمُ اللّهُ فِي أَوْلاَدِكُمْ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنثَيَيْنِ ۚ |
| بیٹی کا بھی حق ہے ماں باپ کی وراثت میں |
| حکم ہے یہ رب کا سورہ نساء کی آیت میں |
| بیٹے کے ہیں دو حصے گر ہے ایک بیٹی کا |
| بیٹا بیٹی سب حصہ دار ہیں شراکت میں |
| حصے ہیں مقرر سب وارثوں کے قرآں میں |
| بیٹوں کو ہی سب کچھ دیتے نہیں وصیت میں |
| رب نے دی ہے عزت وارث بنا کے بیٹی کو |
| بیٹی بوجھ لگتی تھی باپ کو جہالت میں |
| صرف بیٹوں کو ہی مائیں جنم نہیں دیتیں |
| رحمتوں کی بارش بھی ہوتی ہے ولادت میں |
| قبض کرتے ہیں جو بھائی فریب سے ترکہ |
| کرتے ہیں خیانت وہ بہنوں کی امانت میں |
| جان بوجھ کر قبضہ کرکے سارے ترکہ پر |
| خاندانی بندھن کو بدلو مت عداوت میں |
| ترکہ چور بھائی سے کہتی ہے یہ ہمشیرہ |
| میرا حصہ کھا کر کیوں پڑتے ہو ہلاکت میں |
| میری خامشی کو میری رضا سمجھنا مت |
| عدل کی صدائے حق آئے گی قیامت میں |
| صرف شادی سے ہی ورثہ ادا نہیں ہوتا |
| بیٹی پھر بھی وارث ہے گو نہ ہو کفالت میں |
| بیٹوں کے ہیں مرلے بیٹی کا حصہ مسجد ہے |
| کیا رکھا ہے بندے کی ظاہری سخاوت میں |
| ذہن صاف ہو جس کا قلب پاک ہو جس کا |
| سرخرو وہی ہے اللہ کی عدالت میں |
معلومات