کرم ہم پر نہیں ہو جو تمہارا فاطمہ زہراؑ
تو پھر یہ زندگی ہے بس خسارا فاطمہ زہراؑ
اندھیرے ہی اندھیرے ہوتے پھر اپنے مقدر میں
تو کہتا ہر کوئی قسمت کا مارا فاطمہ زہراؑ
تمہارے قاتلوں کے گھر بھی آنا جانا ہو جس کا
وہ کیسے ہوگا پھر مخلص تمہارا فاطمہ زہراؑ
تبرا کر کے تیرے قاتلوں پر رزق کھاتے ہیں
اسی پر ہی ہمارا ہے گزارا فاطمہ زہراؑ
سبھی طالب کفِ افسوس مل کر رہ گئے اس دم
علیؑ کے گھر تھا اترا جب ستارہ فاطمہ زہراؑ
تجھے تو شافعئِ روزِ جزا کہتا ہے خود خالق
ہے تو بے آسروں کا ہی سہارا فاطمہ زہراؑ
حَقیقت کیا ہے تیری کون سمجھا آج تک بی بیؑ
تجھے ماں کہتا ہے باباؐ تمہارا فاطمہ زہراؑ
مشیعت کا ارادہ کیاہے؟ ہم یہ جان لیتے ہیں
تری تسبیح پہ کر کے استخارہ فاطمہ زہراؐ
کبھی عُظمؔیٰ کے گھر میں رزق کی تنگی نہیں ہوتی
کہ دیتا ہے خُدا صدقہ تمہارا فاطمہ زہراؑ
عُظمؔیٰ زہرا

0
156