تمام نبیوں کے سردار شاہ دو جہاںؐ ہے
وہ ماہتاب رسالتؐ ہے، وہ شہ زماںؐ ہے
فریفتہ ہو گئے مہر و ماہ آقاؐ پر
فلک مآبی کا جاوید و زندہ یہ نشاں ہے
نظر میں گنبد خضریؐ، سنہری جالیاںؐ ہیں
"مدینہ ؐمیری زمیں عرش میرا آسماں ہے"
قرار من وہی چین و سکوں وہی دل کا
مرے نبیؐ پہ فدا روح و قلب اور جاں ہے
طفیل آپؐ کے خلقت جہاں کی ہو پائی
یہ کارخانہ ء عالم بھی آپؐ سے رواں ہے
بسا ہے عشق محمدؐ ہی سینہ میں ناصؔر
شہ ہدی ؐسے جی میں الفت و وفا نہاں ہے

0
23