قاسمِ رزقِ خدا ہے دستِ قدرت آپ کا
دافعِ جملہ بلا ہے دستِ قدرت آپ کا
چاند، سورج حاضری دیں اور شجر و حجر بھی
ہر کماں سے ماوراء ہے دستِ قدرت آپ کا
دین و دنیا کے ہر اک غم سے بچا لیتا ہے جو
ہر کرم کی انتہا ہے دستِ قدرت آپ کا
جب اٹھا جس کے لیے تقدیر نے وہ لکھ دیا
معجزوں کا سلسلہ ہے دستِ قدرت آپ کا
حشر کے میدان میں ہوگی ندا بس ایک ہی
کل جہاں کا آسرا ہے دستِ قدرت آپ کا
اے مرے فریاد رس! تیرا گدا ہے یہ عتیق
چومنے کی التجا ہے دستِ قدرت آپ کا

8