عالم پہ نور چھا گیا بعثت سے آپؐ کی
خالق سے رشتہ جڑ گیا رحمت سے آپؐ کی
توحید کی پکار نے یکسر بدل دیا
گمراہی ختم ہوئی عنایت سے آپؐ کی
قرآں کا گر ہے سامنے اسوہ ہمارے پھر
"منزل ملی ہے ہم کو تو سیرت سے آپؐ کی"
صادق، امین اعلیٰ لقب آپؐ کو ملا
مرعوب تھے عدو بھی صداقت سے آپؐ کی
محشر میں بخشوائیں گے امت کو اپنی وہؐ
ہو جائے بیڑہ پار شفاعت سے آپؐ کی
جنبش لبوں پہ جاری ہے مولا یہ رات دن
راحت نصیب کر دے زیارت سے آپؐ کی
زورِ قلم بھی صدقہ میں ناصؔر کو ہو عطا
نعتیں لکھے یہ روز عقیدت سے آپؐ کی

47