ہیں دولہا دہر کے نبی مصطفیٰ
بڑے بھی خلق میں ہیں وہ دلربا
شریعت ہے کہتی ہیں ختم الرسل
وہ محبوبِ رب وہ شہے دو سریٰ
علیٰ شان ان کی ذکر ہر جگہ
وہ زینت جہاں کی وہ صُلے علیٰ
ہیں نقشِ قدم جن کے سب سے بھلے
شریعت ہے ان کی حسیں راستہ
خدا نے بتایا نبی کون ہیں
یہ قل کا امر پھر نبی سے ملا
بصیرت بناتی ہے سرمہ جسے
وہ ہی خاکِ بطحا ہے خاکِ شفا
حسیں یاد جن کی ہے پونجی بنی
وہ محمود ہیں میرے ہی مصطفیٰ

85