عاشق آقا کا سچا اے خادم رضوی
تھا تجھ پر فضلِ آقا اے خادم رضوی
ناموسِ احمد پر دیتا تھا تو پہرا
یہ مقصد تھا دھرنوں کا اے خادم رضوی
باطل کے ایوانوں میں دہشت تھی تیری
ڈرتے تھے تجھ سے اعدا اے خادم رضوی
تیری للکاریں تھیں کفاروں پر بھاری
ان پر تھا وہ ڈر تیرا اے خادم رضوی
حافظ تھا عالم تھا تو پکا قرآں کا
نورانی چہرہ تیرا اے خادم رضوی
تعلیمِ عشقِ احمد سکھلائی ہر دم
سکھلایا ان پر مرنا اے خادم رضوی
روتا تھا عشقِ سرکارِ دوعالم میں
تو تھا ایسا دیوانا اے خادم رضوی
جنت میں مل جائے تجھ کو قربِ آقا
تو تھا اہلِ سنت کا ہیرا اے خادم رضوی
عاجز کے دل میں ہے عظمت تیری گہری
بن جائے عاشق تیرا اے خادم رضوی

0
2