| نبی مصطفیٰ ہیں جو مولا کے پیارے |
| سدا مہرباں ہیں یہ دلبر ہمارے |
| مثالِ نبی کو نہ ڈھونڈیں دہر میں |
| خصائل کریمی کے یکتا ہیں سارے |
| ہیں رحمت خدا کی نبی جانِ عالم |
| عُلیٰ اُس حسیں کے جہانوں میں نعرے |
| جہاں قعرِ ظلمت کبھی سے بنا تھا |
| لئے نور حق آئے ہادی ہمارے |
| تلاطم نے گھیرے تھے انساں دہر میں |
| ملے مصطفیٰ سے بھنور میں کنارے |
| ضمیرِ دہر کو ضیا اُن سے حاصل |
| ارادت میں جن کی مہر چاند تارے |
| سخی جانِ عالم نبی دلربا ہیں |
| انہی کی عطا پر ہیں اپنے گزارے |
| اے محمود آقا کریمِِ دہر یہ |
| ہیں دلبر خدا کے خدائی کے پیارے |
معلومات