| حقیقت کو چھپایا جا رہا ہے۔ |
| ہمیں الّو بنایا جا رہا ہے۔ |
| مری آنکھیں فضیلت پا رہی ہیں۔ |
| ترا حلیہ دکھایا جا رہا ہے۔ |
| عجب ہے جو ہماری دوستی کو۔ |
| بڑا ہٹ کر بتایا جا رہا ہے۔ |
| مجھے کیسی سہولت مل رہی ہے۔ |
| ترا لالچ دلایا جا رہا ہے۔ |
| ہمیں رستے میں منزل مل گئی ہے |
| ترے در پر بٹھایا جا رہا ہے۔ |
معلومات