چراغِ مصطفائی سے فروزاں ہیں جہاں سارے |
کراں سارے دہر کے بھی حسیں چندہ مہر تارے |
جمالِ حسنِ یزداں ہیں نبی نورِ مبیں سرور |
عُلیٰ دونوں جہاں میں ہیں نبی کے نور کے نعرے |
حبیبِ کبریا ہیں یہ محمدﷺ مصطفیٰ ہیں یہ |
شہنشاہِ نبوت ہیں حبیبِ کبریا پیارے |
درود اُن پر خدا بھیجے درود اُن پر سدا بھیجے |
سلام آقا کو کرتے ہیں جو جانیں اس خدا بارے |
نبی صادق امیں سرور نبی محبوب ہیں دلبر |
قمر جن کے اشارے سے ہوا جاتا ہے دو پارے |
کہا خُلقِ عظیم اُن کو خدائی میں خدا نے خود |
یہ قلزم رحمتوں کے ہیں عطا کے جن سے ہیں دھارے |
سدا ہیں رفعتوں میں یہ غلامِ مصطفیٰ ہیں جو |
فدا جو دلربا پر ہیں کبھی بازی نہیں ہارے |
تصرف میں نبی کے ہیں خزانے کبریائی کے |
رواں محمود اُن سے ہیں نظامِ دو جہاں پیارے |
معلومات