حکم پاتے ہی چلے آقا ؐ مدینے کے لئے
رب کی طاعت میں وطن چھوڑا مدینے کے لئے
کفر کے سارے عزائم کا پتہ جب لگ گیا
ساتھی تب بوبکر کو پایا مدینے کے لئے
دیکھ پائے کچھ نہیں وہ دشمن دیں آپ ؐ کو
دھول جھونکی راستہ پکڑا مدینے کے لئے
بعد ان کے سارے ہی اصحاب ؓ ہجرت کر گئے
کر دیا قربان سب اپنا مدینے کے لئے
دل مچلتا ہے یہ بے حد شہر اقدس دیکھنے
"کاش اٹھے ہر قدم میرا مدینے کے لئے"
روضہ کی ناصؔر زیارت ہو سکے ہے التجا
دل بڑا بے چین ہے پایا مدینے کے لئے

0
26