گاموں شُُغلی شُغل دکھائے |
جب بھی گاوں میں وہ آئے |
اُس نے بندر ایک سدھایا |
جس کو ہے وہ شہر سے لایا |
گاموں چھَن چھَن کرتا جائے |
بندر اُچھلے ، ناچ دکھائے |
نان اور روٹی کیلے لائے |
اُس کو بھی وہ خوب کھلائے |
بس وہ مُنھ سے کہتا جائے |
جب تک اوجھل نا ہو پائے |
ترس کرو تم اہلِ زمیں پر |
رب خوش ہوگا عرشِ بریں پر |
معلومات