اللہ کی پہچان نبی ہیں، نبیوں کے سُلطان نبی
ہستی بَستی اُن سے ہے، ہیں ساری خلق میں، جان نبی
تھا رہنا رب کا فِی الاما، اور جس کے علاوہ، کُچھ نہیں تھا
عالم کی ہیں شانِ نبی، میرے رب کی ہیں، بُرھان نبی
ہستی کی یہ جان بنے، مولا کے ہیں، مہمان بنے
سارے ہی پہلے نبیوں کے، واحد ہیں دِل جان نبی
خلق سے پہلے نُور جو تھا، یہ سب سے سوا ہے، خلقِ خُدا
کہتا ہے قرآنِ نبی، نُورِ الہ سلطان نبی
مُرسل دُنیا میں آئے، نُوری دئیے ہیں، سب نے جلائے
اس افقِ نوری پر دیکھیں، بَدرِ تمام ہیں جان نبی
خلق میں اوّل بَعثت آخر، شان سے ہیں، اب بھی ظاہر
رستہ رَبّ سے مِلنے کا، جو کرتے ہیں، آسان نبی
ختمِ نبوت، مُہرِ رسالت، شافَعِ اُمت، نُورِ ہدیٰ
صفتیں حق کی ہیں محمود! جو کرتے ہیں، ہر آن نبی

0
13