جہاں پر ایک ہوتا ہے وہاں دوجا نہیں ہوتا
جو آ جائے وہاں دوجا تو پہلا روٹھ جاتا ہے
زباں سے لاکھ کہہ دو تم محبت ہی عبادت ہے
عمل نا ہو اگر اس میں خدا بھی چھوٹ جاتا ہے
محبت ایسا بندھن ہے جو ہے ایثار سے قائم
جہاں پر ڈور ہو نازک وہ رشتہ ٹوٹ جاتا ہے
محبت میں کوئی وعدہ جو گر نا پورا ہو پائے
وہ بن کے داغ الفت کا بدن میں پھوٹ جاتا ہے
جہاں پر میل آ جائے دلوں میں بغض آ جائے
وہاں پر سانچ کو چھپ کر بنایا جھوٹ جاتا ہے
نمازیں جن کے ناموں کی ادا کرتے ہیں ہم اکثر
انہی کا خواب الفت میں دلوں کو لوٹ جاتا ہے

0
51