ہم نئے دور کی ترتیب کا پہلا پتھر
نفرت و دوری کو تادیب کا پہلا پتھر
ہم ، نوا سنج فغاں ، شعلۂ جوالاں بھی ہم
اک نئے عہد کی ترغیب کا پہلا پتھر
نہ ہی ہیں شکوہ کناں اور نا محرومِ یقیں
ہم تو وحدت کی ہیں تنصیب کا پہلا پتھر
ہم وفا ، پیار ، محبت کی حکومت کے مرید
ہم تو الفت کی ہیں تہذیب کا پہلا پتھر
ہم تخیل کے مجدد ہیں، تصور کے امام
باہمی پیار کی ترکیب کا پہلا پتھر

0
78