الہی مٹا دے تو میری خطائیں |
خدایا تو کر دور مجھ سے بلائیں |
گناہوں کو میرے الہی مٹا دے |
بری عادتیں بھی مِری چھوٹ جائیں |
جلا بخش دے میرے دل کو الہی |
دلِ عاصی میں تیرے جلوے سمائیں |
رہے طاری دل پر ترا خوف یا رب |
مِرے سارے اعمال اچھے ہو جائیں |
بلا لے مجھے یا الہی تو حج پر |
یہ آنکھیں بھی کعبہ ترا دیکھ آئیں |
تو کر مجھ پہ انعام اپنے الہی |
خدایا عطا کر تو اپنی عطائیں |
مجھے موت ایمان پر آئے یا رب |
میرا جسم کیڑےکبھی بھی نہ کھائیں |
الہی دعائیں جو بھی مانگے عاجز |
ہوں مقبول یا رب سبھی وہ دعائیں |
معلومات