عبادتوں کی عبادت حسین کا ماتم
ہے انبیاء کی ریاضت حسین کا ماتم
ہے جی خدا کی اطاعت حسین کا ماتم
ہے لا الہ کی وضاحت حسین کا ماتم
کرے جو ماتمِ سرور وہ خلد پاتا ہے
ہے جنتوں کی ضمانت حسین کا ماتم
کیا ہے قید میں ماتم یہ بنتِ زہرا نے
ہے سیدہ کی امانت حسین کا ماتم
کرو یوں ماتمِ اصغر لہو میں لت پت ہو
بے شیر کی ہے جی راحت حسین کا ماتم
مرا تو وقت گزرتا ہے شہ کے ماتم میں
ہے مجھ زہرا کی شفقت حسین کا ماتم

0
23