بن سنور کے اگر گئے ہوتے
اس کے دل میں اتر گئے ہوتے
ایسے جینے سے لاکھ بہتر تھا
اس کے ہاتھوں میں مر گئے ہوتے
پھر کبھی لوٹ کر نہیں آتے
ہم جو اس کے نگر گئے ہوتے
ہم ترے واسطے سلامت ہیں
ورنہ کب کے بکھر گئے ہوتے
دیکھتے حال جو اسامہ کا
عشق سے لوگ ڈر گئے ہوتے

0
118