| *آمؑـــــنہ! آپ کے لاڈلــے پر فدا* |
| *آسمانوں زمینوں کا مالک ہوا* |
| *اپنی پہچان کروانے کے واسطے* |
| *رب نے بیٹا ترا منتخب ہے کیا* |
| *نصرتِ مصطفیٰؑ تھی ضروری بہت* |
| *اس لئے تو ہوئے خلق مشکلکشا* |
| *عشق کی دیکھیئے تو یہ ہے انتہا* |
| *ان کو اولاد میں کی ہے زہراؑ عطا* |
| *میری دنیا کو بھر دے گا یہ نور سے* |
| *رب کو ہے مصطفیٰؑ پر بھروسہ بڑا* |
| *ہم فقیروں پہ کر دے نگاہِ کرم* |
| *ہم بھی چوٗمیں وہ چوکھٹ، وہ روضہ ترا* |
| *وردِ لب ہیں دعائیں یہ صبح و مسا* |
| *میرے مالک مجھے اپنے در پر بُلا* |
| *اپنے جذبوں کو لفظوں کی دے کر زباں* |
| *لائی عُظمؔیٰ ہے تحفہ یہ اک نعت کا* |
معلومات