خلق میں جو اول ہیں خیر الانام
خدا سے ہیں ان پر صلوٰۃ و سلام
ملی ان کو کوثر ملی سلسبیل
پلائیں وہ حق سے حقیقت کے جام
زمانہ ہے جن کا ازل سے ابد
صفِ انبیا کے ہیں وہ ہی امام
سدا قول ان کا ہے رب سے وحی
ملے گنج ان کو خدا سے مدام
ہیں نعمت کے قاسم وہ خیر الوریٰ
چلیں سکے جن کے جہانوں میں عام
نبی پہلے آئے کسی قوم میں
مگر پیرو ان کی جہاں ہیں تمام
نبی بعد ان کے نہیں اور کوئی
خدا کی جو مرضی وہ کرتا ہے کام
سلاطیں دہر میں سخی کے گدا
ہیں شاہوں سے بر تر انہی کے غلام
چڑھے ڈوبے پہلے نبوت کے چاند
مگر ہے نبوت حسیں کی دوام
اے محمود آقا پہ ہر دم درود
شہے دوسریٰ پر صلوٰۃ و سلام

24