مرے آقا ہو محبوبِ خدا آخر نبی تم ہو
مرے آقا نویدِ انبیاء آخر نبی تم ہو
ہے فرمانِ خدا نبیوں کے مولا تم ہی خاتم ہو
نہ کوئی بعد تیرے آئیگا آخر نبی تم ہو
جہاں بھر میں عقیدہ ہے مسلم تو یہی بس ہے
نبوت ختم ہے تم پر شہا آخر نبی تم ہو
جہانوں کا وہ رب ہے اور رحمت تم جہانوں کی
نہ رب کا دوسرا ہے نا ترا آخر نبی تم ہو
نبی آدم سے لے کر حضرتِ عیسی تلک آئے
مگر اے مصطفی خیر الوری آخر نبی تم ہو
قسم اللہ کی ہم کو ہے جب تک جسم میں سانسیں
رہے گا یہ عقیدہ حرز جاں آخر نبی تم ہو
جناب سیدی صدیقِ اکبر عمر و عثماں اور
علی مولا نے بھی ہر دم کہا آخر نبی تم ہو
ہو لعنت آپ کے دشمن پہ اللہ اور فرشتوں کی
ہو ہر مومن کی لعنت سروراں آخر نبی تم ہو
مسلیمہ سے لے کر مرزائی و قاد یانی تک
ہر اک کذاب پر لعنت شہا آخر نبی تم ہو
نہیں لکھنا مجھے آتا نہیں الفاظ میں ہے دم
مگر ذیشان نے یہ لکھ دیا آخر نبی تم ہو

104