نہ فقط اک گھڑی تمہارے ساتھ
بانٹتا زندگی تمہارے ساتھ
گر مرے اختیار میں ہوتا
لیتا میں سانس بھی تمہارے ساتھ
پھول چنتا رہا میں باتوں سے
بات ہوتی رہی تمہارے ساتھ
اپنی تکمیل کے لیے میں نے
ایک تصویر لی تمہارے ساتھ
یہ لڑائی رہی سدا تم سے
کیوں کھڑا ہے کوئی تمہارے ساتھ
ساتھ میرے کوئی نہیں پر خیر
کوئی ہے تو سہی تمہارے ساتھ
اب قمرؔ ساتھ ہے زمانے کے
جو رہا تھا کبھی تمہارے ساتھ
قمرآسیؔ

0