| ہائے ظالم ہوں گنہ گار ہوں میں |
| ہوں گنہ گار، گنہ گار ہوں میں |
| ہے ندامت مجھے خود پر یا رب |
| تیری رحمت کا طلب گار ہوں میں |
| ہم نے دستار اتاری، رکھ دی |
| چاہے حاکم ہوں ،کہ سردار ہوں میں |
| آقاﷺ ، مجھ کو کہیئے گا ایسے |
| بندہ ہوں، شاعرِ دربار ہوں میں |
| روتا ہوں، کے سرِ دربار ہوں میں |
| میں ہوں کچھ بھی نہیں خَسُ خار ہوں میں |
معلومات