یا نبی خاتم الانبیاء آپ ہیں
ابتدا آپ ہیں انتہا آپ ہیں
بزم کونین ہے آپ کے دم سے ہی
دونوں عالم میں جلوہ نما آپ ہیں
آپ کے دم سے روشن ہوئے کل جہاں
چاند تاروں کی واللہ ضیا آپ ہیں
آپ ملجا ؤ ماوا ہیں سب کے لیے
اہل ایماں کے حاجت روا آپ ہیں
رب کی تخلیق کا شاہکار آپ ہیں
پاک ہر عیب سے باخدا آپ ہیں
جان عیسی نگاہ کرم کیجئے
میرے بیمار دل کی شفا آپ ہیں
دے رہا ہے صدا دل مرا اے عتیق
روزِمحشر ترا آسرا آپ ہیں

0
8