کسی سے پیار ہے؟ قسم سے ہے
جینا دشوار ہے؟ قسم سے ہے
غلبۂِ ہجر اور اداسی میں
آس مسمار ہے؟ قسم سے ہے
بہت اکتاۓ ہوۓ پھرتے ہو
کوئی آزار ہے؟ قسم سے ہے
زخمِ امید ہنس کے سہتا ہے دل
اس میں فنکار ہے؟ قسم سے ہے
جو ملا زندگی میں وہ غدّار
دل بھی غدّار ہے؟ قسم سے ہے
تم نبھاتے ہو، ناسمجھ ہو تم
وہ !سمجھ دار ہے؟ قسم سے ہے
بے دلی یہ اداسی آخر کیوں؟
بے وفا یار ہے؟ قسم سے ہے

0
120