| تمہارا خال بھی کیا کیا کمال کرتا ہے |
| شبابِ حسن سے مجھکو حلال کرتا ہے |
| مجھے دکھا کے وہ جلوے اپنی قدرت کے |
| وہ اپنے حسن پہ کتنے سوال کرتا ہے |
| سیاہ رات میں ڈھل کر وہ جگنو بنتا ہے |
| نظر میں رہتا ہے دل میں دھمال کرتا ہے |
| جو جگنو بن کے چمکتا ہے زندگی میں مری |
| جو مل کے گال سے تجھ کو گلال کرتا ہے |
| وہ راہ تکتا ہے میری مجھے بلاتا ہے |
| نا دیکھوں اس کو تو کتنا ملال کرتا ہے |
| وہ اپنے ابرو کو دیتا ہے خم زرا ایسے |
| کہ چاند قدموں میں خود کو خیال کرتا ہے |
| وہ مجھکو رزق بھی دیتا ہے ساتھ عزت بھی |
| وہ ماں بھی بنتا ہے میرا خیال کرتا ہے |
معلومات