زندگی کو ہنستے روتے میں نے جیا ہے
وقت سے کوئی نہ گلہ میں نے کیا ہے
زیست ہوئی یہ تمام کیسے نہ پوچھو
عاشقی میں خوں جگر کا میں نے پیا ہے
اس حسیں سے ہی لپٹنے کی تَمَنّا میں
ہر مصیبت پر ہونٹوں کو میں نے سیا ہے

0
27