| دو جہاں کی بھلائی چاہتے ہیں |
| آپ کی رہنمائی چاہتے ہیں |
| ہم کہاں تختِ شاہی چاہتے ہیں |
| تیرے در کی گدائی چاہتے ہیں |
| کیجے اصحاب سی فقیری عطا |
| کب بھلا بادشاہی چاہتے ہیں |
| عاجزی صرف عاجزی کے طفیل |
| شوکت و کبریائی چاہتے ہیں |
| جن سے شرمائیں ساری روشنیاں |
| ان شبوں کی سیاہی چاہتے ہیں |
| غم اگر ہو تو صرف آپ کا غم |
| سب غموں سے رہائی چاہتے ہیں |
| جذبہِ عشق کل متاع ہے مری |
| اور یہی انتہائی چاہتے ہیں |
| نیتوں میں خلوص چاہیے ہے |
| دولتِ بے بہائی چاہتے ہیں |
| عاشقانِ نبی، حبیب خدا |
| درد سے آشنائی چاہتے ہیں |
معلومات