| احباب سارے مہرباں ہونے لگے | 
| جب سے وہ میرے ترجماں ہونے لگے | 
| تم ساتھ ہو تو پھر نہیں ہے غم کوئی | 
| سب حوصلے میرے جواں ہونے لگے | 
| جب بھی ملے وہ پیار سےاپنا لگے | 
| کیاکیا نجانے اب گماں ہونے لگے | 
| اس دور نے کیا ہے ستم انسان پر | 
| کمزور جو تھے بے زباں ہونے لگے | 
| مدت تلک جو یاد میں ہو گی تری | 
| اب ہم وہی اک داستاں ہونے لگے | 
    
معلومات