زندگی کی کتاب لکھتا ہوں |
سب گناہ و ثواب لکھتا ہوں |
تیرا ملنا ہی زندگی ہے میری |
عمرِ رفتہ سَراب لکھتا ہوں |
جس کی تعبیر تھی ملن اپنا |
وہ جو دیکھا تھا خواب لکھتا ہوں |
تیری صورت سجا کہ آنکھوں میں |
بیٹھا تیرا شباب لکھتا ہوں |
بن ترے جو گھڑی گُزر جائے |
اُس کو پیہم عذاب لکھتا ہوں |
تُم جو اکثر سوال کرتے تھے |
آج اُس کا جواب لکھتا ہوں |
یہ جو تُم دور دور رہتے ہو |
اِس کو عمداً حجاب لکھتا ہوں |
نام لکھوں مجال ہے میری |
میں تو اُن کو جناب لکھتا ہوں |
خونِ دل کو نچوڑ کہ یاسر |
تیری چاہت کا باب لکھتا ہوں |
معلومات