| مجھ کو کیا یاد ہے کیا بھول گیا یاد نہیں |
| میں مرض بھول گیا اور دوا یاد نہیں |
| عشق کے طوق و سلاسل میں ہوں جکڑا لیکن |
| میں نے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں |
| خار بچھوائے جن احباب نےراہوں میں مری |
| میں نے ان سے بھی کبھی کی ہو دغا یاد نہیں |
| میری خاموشی نے محبوب سے حاجت مانگی |
| میں وہ سائل ہوں جسے کوئی صدا یاد نہیں |
| وادیِ عشقِ مجازی میں مَیں ٹھہرا کچھ دیر |
| کیوں رُکا تھا میں وہاں اسکی وجہ یاد نہیں |
| اپنے محسن کو بھلانے کا نتیجہ یہ ہے |
| میں وہ سائل ہوں جسے کوئی عطا یاد نہیں |
| جن کو خودمیں نے سکھایا تھا وفا کا مطلب |
| اب انھیں لوگوں کو تہذیبِ وفا یاد نہیں |
| شہر ِحق سوز میں حق بات کہی تھی میں نے |
| کب ہوا کون ہوا مجھ سے خفا یاد نہیں |
| مرجعِ عشق فقط ذات خدا ہے سلماؔن |
| وادیِ عشق میں کیوں تم کو خدا یاد نہیں |
معلومات