مصطفیٰ کے نام پر سب کچھ لُٹا دیتے ہیں جو
ہیں وہ اللہ کے پیارے، ذوق یہ رکھتے ہیں جو
سارے عالم کے چراغ اس ذات پر قربان ہوں
عشقِ احمد کا دیا دل میں جلا رکھتے ہیں جو
خواہشاتِ نفس کے پیچھے نہیں چلتے کبھی
حکمِ سرور پر ہمیشہ سر جھکا رکھتے ہیں جو
حشر کے دن پل سے گزریں گے بڑے آرام سے
مصطفیٰ کے دین پر ثابت قدم رہتے ہیں جو
وہ شفاعت کی بشارت پائیں گے محشر کے دن
صل علی اپنی زباں پر ہر گھڑی رکھتے ہیں جو
عتیق بخشے جائیں گے سارے غلامان نبی
مصطفیٰ سے عشق کا رشتہ بنا رکھتے ہیں جو

0
3