کن شعاعوں کو تراشوں جو بنے وہ پیکر |
میرے الفاظ نحیف اور سخن بھی ابتر |
ایک وہ غار حرا ایک یہ دل ہے میرا |
کس کی توقیر ہے کیا میں یہ بتاؤں کیونکر |
تیری نسبت کے سوا میرا ہنر اور ہے کیا؟ |
میں نے ہر اوج پہ رک کر یہی سوچا اکثر |
میرے خوابوں میں سمائے ہیں مدینے کے نقوش |
کوئی منزل تو بتائے مجھے اس سے بڑھ کر |
ایک ذرہ ہے مگر ان کی عطا سے انجم |
کہیں زہرہ، کہیں سورج کہیں ان سے بڑھ کر |
معلومات