خدا کے پیمبرؐ سدا گھل رہے تھے
وہؐ عقبہ میں تبلیغ کرتے جٹے تھے
حفاظت کی بیعت میں بازی لگائی
سعادت کو انصارؓ ہی پا چکے تھے
شروعات ہجرت کی خودؐ سے کرائی
ابو بکرؓ ہمراہی انؐ کے بنے تھے
اشارہ جگر پاروںؓ کو کافی تھا بس
"صحابہؓ وہ مکہ سے یثرب چلے تھے"
نہ بیوی نہ بچے، اکیلے ہی نکلے
ابو سلمہؓ پہلے مہاجر بنے تھے
دے کے مال پورا صہیبؓ ایسے نکلے
تجارت نفع کی بڑی کر گئے تھے
بنا دیں کا مرکز یہی شہر ناصؔر
مدینہ کی قسمت جگانے چلے تھے

0
63