جو دانش کے دامن میں پرواز ہے
نبی مصطفیٰ کا یہ اعجاز ہے
ہے ادراک حاصل خرد کو ہوا
ہوائے مدینہ سے یہ ساز ہے
منور دہر ہے چَھٹی ظلمتیں
اُجالا جہانوں میں ممتاز ہے
عطائے نبی احساں کی انتہا
اسی سے رواں سانسِ آغاز ہے
کھلے راز بستہ جہانوں پہ ہیں
کیا دلربا کا یہ انداز ہے
رواں عشقِ دلبر میں ہیں دو جہاں
ثنائے نبی اِن میں آواز ہے
فضائے محبت جہاں اور ہے
اڑے عشق کا اس میں شہباز ہے
ہیں محمود رتبے نبی کے عُلیٰ
جہانوں کو جن پر بڑا ناز ہے

0
3