| زمانے میں جو شیداۓ محمد مصطفے ہوگا |
| فلک سے چاند بھی حیرت سے اس کو دیکھتا ہوگا |
| جہنم سے بچا ئیں گے نبی بس ایسے لوگوں کو |
| کبھی اک بار ہی جو بھی درود ان پر پڑھا ہو گا |
| چمک اٹھے گا روزِ حشر ایسے شخص کا چہرہ |
| جو ناموسِ رسالت پر قسم سے مر مٹا ہو گا |
| نبی کا نام سنتے ہی ہمیں آرام ملتا ہے |
| گر ان کے نام پر مرجائیں تو کتنا مزہ ہوگا |
| جو مومن ہے بروزِ حشر وہ جنت میں جاۓ گا |
| جو منکر ہے وہ دوزخ کی سزا میں مبتلا ہو گا |
| اے فرعونِ زمانہ ظلم کرنا چھوڑ باز آجا |
| اگر اللہ غضب میں آگیا تو تُو فنا ہو گا |
| اٹھا آواز تو یونسؔ غزہ کے حق میں اب ورنہ |
| نبی کو کیا دکھاۓ گا تو منھ جب سامنا ہو گا |
معلومات