سب کو تُو خدایا رکھنا اپنی پناہوں میں
گھیرے میں نہیں لینا، آفت یا عذابوں میں
عاصی ہیں، مگر تیرے محبوبؐ کی امت ہے
سرکارؐ کے صدقہ رکھنا ہم کو تُو نازوں میں
لرزہ دیا تھا جس نے، واں زلزلے ہیں برپا
ترکی کے مسلماں کو رکھنا تُو سہاروں میں
ماتم ہے کہیں، شہنائی کا ہے کہیں عالم
"ہونٹوں پہ ہنسی لیکن آنسو ہیں نگاہوں میں"
یارب دلِ مسلم کو ایماں سے منور کر
رغبت کو بسا دے، تُو ان دیں کے جیالوں میں
اوقات گزاری ان کاموں میں رہے اکثر
قرآں کی تلاوت، روزوں اور نمازوں میں
غمخوارِئِ ملت میں گھلنا ہے سدا ناصؔر
اس روح کو پھونکنا بھی ہوگا جوانوں میں

0
43