لایا حضورِ حق میں عاجز یہ التجا |
مولا حبیب تیرے پیارے ہیں مصطفیٰ |
ہے امتِ نبی پر آلام کی فضا |
سوئے تونگر اس کے افسر ہیں لا دوا |
آئی ہے قہر بن کر جو یورشِ عدو |
ظالم بنے ہیں سبطی قبطی ہیں جانکاہ |
سستا ہوا لہو ہے امت رسول کا |
بے بس ہیں مرد و زن سب اطفال ہیں تباہ |
مملوک و مَلک سب ہیں بے حِس بنے ہوئے |
بے آبرو مسلماں بھوکا ہے مر رہا |
مولا کرم کریں.. . ہے جل رہا غزہ |
مومن کے ہاتھ سے وہ اقصیٰ نکل گیا |
ہے عاجزی سے قادر محمود کی ندا |
مانگے بھلا یہ عاصی امت حبیب کا |
آمیں کہیں اے مومن ظالم پکڑ میں ہو |
ہوں مستجاب آہیں قاہر ہے کبریا |
معلومات