| اپنی حالت ایسی ہے ہم ہنستے ہیں نا روتے ہیں |
| کہتے کچھ بھی ہم نہیں خود ہی سے ہم بس لڑتے ہیں |
| گھر میں میرے گھر سی کوئی بات بالکل بھی نہیں |
| گھر سے بہتر اچھا ہے ویرانے کو ہم جاتے ہیں |
| کوئی منظر اب لبھاتا ہی نہیں ہم کیا کریں |
| اپنے زخموں کو جو رستا دیکھیں تو ہم ہنستے ہیں |
| آ گئے غفلت سے واپس جانا مشکل ہو گیا |
| شہر تُمہارا مبارک ہو تمہیں ہم چلتے ہیں |
| ہم کو پاگل کہتے ہیں کہتے ہیں تو کہتے رہیں |
| ہم کو مطلب کیا کسی سے اپنی دھن میں رہتے ہیں |
| دن اجالے تم کو تو آرام دیتے ہی نہیں |
| ہو گئ ہے رات تو عشیار اب سوجاتے ہیں |
معلومات