| لوگ لوگوں کے جب سے خدا ہو گئے |
| قتل کرنے لگے کیا سے کیا ہو گئے |
| پہلے رہتے تھے مل کر سبھی ساتھ میں |
| پھر جو نفرت بڑھی سب جدا ہو گئے |
| ختم ہوتے گئے زندگی کی طرح |
| کیا وہ دن تھے جو ہم سے خطا ہو گئے |
| مال و دولت نے ہم کو یوں رسوا کیا |
| حرص و لالچ ہماری سزا ہوگئے |
| باپ بیٹے نے ٹھانی ہے ناراضگی |
| بھائی بہنوں سے لڑ کے جدا ہو گئے |
| رنگ بدلا زمانے میں جب خون کا |
| تب سے ساغر سبھی بے وفا ہو گئے |
معلومات