نبی کے نام کا صدقہ یہ دل ذندہ ہمارا ہے
یہی وہ نام ہے بے شک جو بخشش کا سہارا ہے
فدا ان پر ہو جاں میری، وہ مالک ہیں مری جاں کے
انہیں کے دم سے ہی چمکا مری قسمت کا تارا ہے
کرم کی اک نظر مجھ پر بھی ہو جائے مرے مولا
تمہارے در کے ٹکڑوں پر مرا واللہ گزارا ہے
مری بگڑی بنا دیں گے، مرے آقا مرے مولا
خدا نے اپنے پیارے کو دیا منصب یہ پیارا ہے
خوشا قسمت عتیقؔ اپنے نبی کی نعت کہتا ہے
نبی کی نعت کہنا ہی کرم کا اک اشارہ ہے

0
9